26 جولائی 2012 - 19:30

پشاور…خيبر ايجنسي کے راستے افغانستان جانے والے نيٹو سپلائي سيکورٹي خدشات کے پيش نظر پانچويں روز بھي بند ہے.

ابنا: پانچ روز قبل نيٹو کنٹينرز پر شدت پسندوں کے حملے اور ايک ڈرائيور کي ہلاکت کے بعد سے غير معينہ مدت تک کے لئے نيٹو سپلائي بند ہے،سيکيورٹي حکام کے مطابق سيکيورٹي کے نظام بہتر بنانے کے بعد سپلائي بحال کردي جائے گي،طور خم بارڈر کے راستے جانے والے نيٹو کنٹينرز کو جمرود تختہ بيگ سے واپس پشاور بھيج ديا جاتا ہے.نيٹو سپلائي کي بندش کي وجہ سے ايک بار پھر ٹرانسپوٹرز اورروزانہ اجرت پر کام کرنے والے ڈرائيورز مشکلات کا شکار ہوگئے ہيں.

.......

/169